معصوم بچی کا اغوا، ریپ و قتل
Reading Time: < 1 minuteپنجاب کے شہر قصور میں چار روز سے لاپتہ سات سالہ بچی کی نعش کوڑے کے ڈھیر سے مل گئی ہے _
مقامی پولیس کے مطابق نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سات سالہ معصوم زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد قتل کیا گیا _
بتایا جا رہا ہے کہ معصوم زینب کے گھر والے عمرے کے لیے سعودی عرب میں ہیں _ کچرے کے ڈھیر میں پڑی معصوم زینب کی نعش کی تصویر نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی بڑی تعداد میں غم و غصہ پیدا کیا ہے اور لوگ پنجاب حکومت اور پولیس پر تنقید کر رہے ہیں _
Array