قصور میں ہنگامے، پولیس کی فائرنگ
Reading Time: < 1 minuteپنجاب کے ضلع قصور میں چار روز سے لاپتہ معصوم بچی کے قتل کے بعد قصور شہر میں شہریوں نے جگہ جگہ احتجاج شروع کر دیا ہے۔ قصور کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر مظاہرین نے دھاوا بول کر دروازے کو توڑ دیا ہے جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ہے ۔ سماء ٹی وی کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اے آر وائے کے مطابق پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا ہے اور اسپتال ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔
Array