پاکستان

میو ہسپتال جانے پر بہت تنقید ہوئی، چیف جسٹس

جنوری 11, 2018 < 1 min

میو ہسپتال جانے پر بہت تنقید ہوئی، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کی پروا نہیں، میو ہسپتال جانے پر بہت تنقید ہوئی لیکن اب ہر نجی میڈیکل کالج میں بھی جاؤں گا اور خود معائنہ کروں گا _

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی درخواستوں پر نجی میڈیکل کالجوں کے معیار جانچنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ پبلک سیکٹر میں کون کون سی میڈیکل یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں _ عدالت کو بتایا گیا کہ تین یونیورسٹیاں ہیں جن میں فاطمہ جناح، یو ایچ ایس اور رفاہ شامل ہیں _

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا سپئیریر کالج میاں عامر محمود کا ہے؟ (واضح رہے کہ یہ کالج نیو ٹی وی کے مالک چودھری عبدالرحمن کا ہے جو پہلے دنیا ٹی وی کے مالک میاں عامر کے کاروباری شراکت دار تھے) _ ان کا مکمل اسکوپ، نوٹس، لیگل اسٹرکچر کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں _ جو پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہیں ان میں زیر تعلیم طلبہ کے نوے فیصد سے زیادہ نتائج آتے ہیں جبکہ سرکاری میڈیکل کالجز کے طلبہ چونتیس پینتیس فیصد تک پہنچ سکتے ہیں، اس وجہ سے ملازمتیں بھی نجی کالج والوں کو ملتی ہیں _ پبلک سیکٹر کی تمام یونیورسٹیوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے  _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے