پاکستان

دھرنا کیس میں طلبی

جنوری 12, 2018 < 1 min

دھرنا کیس میں طلبی

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں آئندہ سماعت پر ڈی جی آئی بی، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ سیکرٹری قانون، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے _

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔  حکومت کی جانب سے رپورٹ نہ پیش کی جا سکی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو مجبور نہ کریں ورنہ وزیر اعظم کو بھی بلا سکتے ہیں۔ راجہ ظفر الحق رپورٹ نہ ہی شق وار جواب دیا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ھے,عدالت کیس نہ سنے۔ جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دھرنا کیس چل رہا ھے، راجہ ظفر الحق رپورٹ سے تعلق نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ متنازعہ آڈیو رپورٹ پر کیا رپورٹ دی گئی۔ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی بی کا دائرہ اختیار نہیں ، ایف آئی اے سے تحقیقات کروائیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر مکمل رپورٹ پیش نہ کی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر ڈی جی آئی بی سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ سیکرٹری قانون آئی جی اسلام آباد چیف کمشنر کو بھی اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے