پاکستان

امریکا نے آرمی چیف سے رابطہ کر لیا

جنوری 12, 2018 2 min

امریکا نے آرمی چیف سے رابطہ کر لیا

Reading Time: 2 minutes

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کی یکطرفہ کارروائی کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا_ پاکستانی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا ہے اور اس گفتگو میں انہوں نے یہ بات کی ہے _ فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ اس ٹیلی فونک گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکی امداد نہ بھی ہوتو دہشت گردی کے خلاف مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے۔پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ دہائیوں سے تعاون کے باوجود حالیہ بیانات سے دھوکا دیا گیا، اسی طرح متفقہ قومی رد عمل ایسے ہی جذبات کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف اور ایک امریکی سینیٹر نے بھی فون کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف ووٹل نے آرمی چیف کو کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہتے ہیں، موجودہ صورتحال عارضی مرحلہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے کہا کہ افغانستان کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والوں سےنمٹنے میں تعاون چاہتے ہیں اور امریکا پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی کا نہیں سوچ رہا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ امریکی سینٹر نے بھی آرمی چیف کو سیکیورٹی امداد سے متعلق امریکی فیصلے سےآگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امریکی امداد نہ بھی ہوتو دہشت گردی کے خلاف مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو اسٹیک ہولڈرز سے مل کر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سمجھتے ہے کہ دہائیوں سے تعاون کے باوجود حالیہ بیانات سے دھوکا دیا گیا، اسی طرح متفقہ قوقی رد عمل ایسے ہی جذبات کا مظہر ہے جنرل باجوہ نے واضح کیا پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ھوا پاکستان نے دہشتگر دوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی آپریشن ردالفساد کے زریعے دہشتگردوں کو ختم کیاگیا پاک افغان سرحد کی سیکورٹی کو بھی بہتر بنانے کے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہا ھے اگر افغانستان سمجھتا ھے کہ پاکستان سے متاثر ھورہا ھے تو بارڈر مینجمنٹ کابل کی اولین ترجیح ھونی چاہئے جنرل باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان پرامن افغانستان کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا پرامن افغانستان علاقائی امن استحکام کے لئے لازمی ھے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے