پاکستان

پاکستان اور انڈیا کے سات فوجی مارے گئے

جنوری 15, 2018 < 1 min

پاکستان اور انڈیا کے سات فوجی مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان اور انڈیا کی فوجوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے سات فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ دونوں ملکوں کی فوج نے ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں ۔

 فوج تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چار پاکستانی فوجیوں کے مارے جانے پر جواب میں تین انڈین فوجی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ کوٹلی سیکٹر میں جندروٹ کے مقام پر ہمارے فوجی کمیونیکیشن لائن درست کر رہے تھے جب وہ سرحد پار سے مارٹر کے گولے کی زد میں آ گئے۔

انڈیا کے فوجی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے ایک انڈین فوجی کی ہلاکت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے سات پاکستانی جوانوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انڈین میڈیا میں چار دیگر پاکستانی جوانوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی ہیں۔

گذشتہ ہفتے انڈیا کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے حکم دیا تو انڈین آرمی سرحد پار کر کے پاکستان میں آپریشن کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔ جواب میں پاکستانی فوج کے میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ انڈیا کو ہماری جوہری صلاحیت روک رہی ہے تاہم وہ ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے لیکن اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے