کابینہ اجلاس میں فیصلے
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں _ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں احترام رمضان بل پر کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں جبکہ زرعی قرضوں کے بارے میں سفارشات کی منظوری موخر کر کے اس پر وفاقی وزیر دانیال عزیز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے _
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی اور بحرین کی نیوز ایجنسی کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی گئی جبکہ احترام رمضان بل سے پر کمیٹی کی سفارشات بھی منظوری کر لی گئیں تاہم زرعی، صنعتی اور تجارتی قرضوں کے بل میں ترمیمی سفارشات کی منظوری کو موخر کر کے اس کا جائزہ لینے کےلئے وفاقی وزیر دانیال عزیز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جو دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں اویس لغاری اور ہارون اختر شامل ہوں گے _
کابینہ نے ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے بعد سائبر کرائم سمیت مختلف نوعیت کے آن لائن مقدمات میں ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا سکے گی _