پولیس والوں کی گرفتاری کا حکم
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے_ ایڈیشنل پراسیکوٹر پنجاب محمد جعفر نے عدالت کو بتایا کہ سات اہلکار جعلی ڈگریوں پر راولپنڈی پولیس میں بھرتی ہوئے، جعلی ڈگریوں والے مزید اہلکاروں کے مقدمات بھی عدالتوں میں ہیں، محمد جعفر نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو محکمانہ کارروائی ہونے پر بری کیا، ہائی کورٹ نے بھی محکمانہ کارروائی کو کافی قرار دیا، ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب کے مطابق محکمانہ کارروائی فوجداری کے برابر نہیں ہو سکتی، قانون کے مطابق دونوں کارروائیاں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں _
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ کیس دوبارہ سن کر میرٹ پر فیصلہ کرے، عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور ضمانت پر موجود ملزمان کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے _
پنجاب حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی، جعلی ڈگری والوں میں محمد ایوب، جہانگیر اختر شامل
ارشد محمود، ماجد علی ، محمد دلپذیر ، بنیاد حسین اور غالب حسین شامل ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی _