پاکستان

جعلی صحافیوں کا احتساب شروع

جنوری 17, 2018 < 1 min

جعلی صحافیوں کا احتساب شروع

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی اور اسلام آباد کے صحافیوں کو دو ہزار چھ میں پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیا ٹاؤن میں سولہ سو پلاٹ دیے گئے تھے، مبینہ طور پر ان میں کچھ افراد صحافی نہیں تھے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، عدالت نے پلاٹ الاٹیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے _

میڈیا ٹاون پلاٹ کرپشن کیس میں دو سال سے اینٹی کرپشن راولپنڈی میں معاملے کی انکوائری نہ ہونے کے خلاف سیشن جج اینٹی کرپشن پرویز اسماعیل جویہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر  ضیاء کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے _ عدالت نے پریس کلب کے تمام کونسل ممبران اور سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ہے جن کو پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے _ عدالتی ہدایت پر انکوائری افسر نے کام شروع کر دیا یے، درخواست میں ایسے ممبران کی نشان دہی کی گئی ہے جو سرکاری ملازم تھے اور ممبر پریس کلب نہ تھے مگر پلاٹ لیے ہیں _  اینٹی کرپشن افسر کا کہنا ہے کہ تمام پلاٹ الاٹیوں کا ریکارڈ نادرا سے میچ کیا جائے گا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے