نقیب محسود بے گناہ تھا، تحقیقاتی رپورٹ
Reading Time: < 1 minuteکراچی میں پولیس مقابلے میں مارے گئے قبائلی جوان نقیب محسود قتل کے لیے قائم تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے_ ذرائع کے مطابق ایس پی راؤ انوار، پولیس مقابلے میں شریک اہلکاروں اور جیل میں بند قاری احسان کے بیانات قلمبند کرنے اور جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں نقیب محسود کو بے گناہ قرار دیا ہے جبکہ راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے_
Array