پاکستان

توہین رسالت کا الزام لگا کر پرنسپل قتل

جنوری 22, 2018 < 1 min

توہین رسالت کا الزام لگا کر پرنسپل قتل

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ میں طالب علم نے توہین رسالت کا الزام لگا کر پرنسپل کو قتل کر دیا ہے _ ملزم کو پولیس نے حراست میں لیا ہے جہاں ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ اسے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں _

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ چھٹیاں کی جس پر اسے پرنسپل کی جانب سے سرزنش کی گئی تو اس نے کہا کہ وہ راولپنڈی کے دھرنے میں اللہ کے رسول کے لیے شریک ہوا تھا اس لیے کالج نہیں آ سکا _ بتایا جاتا ہے کہ ملزم مولوی خادم حسین رضوی کا مرید ہے  _

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چارسدہ/ شبقدرمیں نجی کالج اسلامیہ پبلک کے پرنسپل سریرخان کے قتل کے سلسلے میں شبقدر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے، ایف آئی آر مقتول کے بھانجے اور اسی کالج کے سال اول کے طالب علم حارث کی مدعیت میں درج کی گئی، ایف آئی آر کے مطابق مقتول کے بھانجے کے سامنے اس کے ماموں کو سال دوم کے طالب علم فہیم شاہ نے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، ایف آئی آر میں وجہ عناد ملزم کی نافرمانی اور مقتول پرنسپل کا ڈانٹ ڈپٹ ظاہر کی گئی ہے، ایف آئی آر دفعہ 302 کے تحت درج کی گئی ہے۔

تھانہ شبقدر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے