پاکستان

ڈرون حملے پر فوجی مؤقف

جنوری 25, 2018 < 1 min

ڈرون حملے پر فوجی مؤقف

Reading Time: < 1 minute

ڈی جي آئي ايس پي آر ميجر جنرل آصف غفور نے کہا ہنگو ميں امريکي ڈرون حملہ افغان مہاجرين کے کيمپ پر کيا گيا، حملے ميں مارے گئے افراد افغان تھے،حملے ميں کسي دہشت گرد تنظيم يا ٹھکانے کا خاتمہ نہيں ہوا_

ڈي جي آئي ايس پي آر نے جاري کیے گئے بيان ميں کہا ہے کہ چوبيس جنوري کو ہنگو ميں کئے گئے ڈرون حملے ميں افغان مہاجرين کے کيمپ کو نشانہ بنايا گيا، حملے ميں مارے گئے افراد افغان تھے اور کيمپ ميں موجود تھے،ترجمان کے مطابق پاکستان ميں افغان مہاجرين کے چون کيمپس ہيں جن ميں سے تينتاليس خيبرپختونخوا اور فاٹا ميں ہيں،ترجمان نے کہا امريکي ڈرون حملے کے بعد پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگيا کہ دہشت گرد مہاجرين کے کيمپس ميں بھيس بدل کر شامل ہوسکتے ہيں اس ليے پاکستان افغان مہاجرين کي جلد اور باعزت واپسي چاہتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے