تاحیات نااہلی پر لارجر بنچ تشکیل
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے نااہل کیے گئے اراکین پارلیمنٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے _ عدالت نے آرٹیکل باسٹھ ون ایف پر تاحیات نا اہلی کے معاملے پر آئینی و قانونی سوالات کا جائزہ لینے کیلئے پانچ ججوں پر مشتمل بنچ بنایا ہے _
چیف جسٹس کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو معاملہ پر سماعت کرے گا_ لارجر بینچ میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالااحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں_ سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری پر تا حیات نا اہل ہونے والوں نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں_ عدالت نے جعلی ڈگری والوں کو آرٹکل 62 ون ایف پر نا اہل کیا تھا_
جعلی ڈگری والوں نے نا اہلی کی مدت کے تعین کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں_
Array