پاکستان

تاحیات نااہلی پر لارجر بنچ تشکیل

جنوری 25, 2018

تاحیات نااہلی پر لارجر بنچ تشکیل

سپریم کورٹ نے نااہل کیے گئے اراکین پارلیمنٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے _ عدالت نے آرٹیکل باسٹھ ون ایف پر تاحیات نا اہلی کے  معاملے پر آئینی و قانونی سوالات کا جائزہ لینے کیلئے پانچ ججوں پر مشتمل بنچ بنایا ہے _
چیف جسٹس کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو معاملہ پر سماعت کرے گا_ لارجر بینچ میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالااحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں_ سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری پر تا حیات نا اہل ہونے والوں نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں_  عدالت نے جعلی ڈگری والوں کو آرٹکل 62 ون ایف پر نا اہل کیا تھا_
جعلی ڈگری والوں نے نا اہلی کی مدت کے تعین کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں_

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے