شاہد مسعود سے متعلق کمیٹی تشکیل
Reading Time: < 1 minuteسپريم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام اور ميڈيا سے گفتگو کي تحقيقات کے ليے کميٹي تشکيل دے دي ہے،عدالتي حکم نامے کے مطابق کميٹي کي سربراہي ڈي جي ايف آئي اے بشير ميمن کريں گے، کميٹي ميں جوائنٹ ڈائريکٹر آئي بي انور علي اور اے آئي جي عصمت اللہ جونيجو بھي شامل ہيں، کميٹي کو اختيار ہے کہ وہ معاونت کے ليے سٹيٹ بينک اور کسي بھي ماہر افسر کي خدمات حاصل کرسکتي ہے، کميٹي ڈاکٹر شاہد مسعود کا بيان ريکارڈ کرے گي اور اگرڈٓاکٹر شاہد مسعود چاہئيں تووہ اپنے دعوے سے متعلق کميٹي کو ريکارڈ فراہم کرسکتے ہيں، کميٹي 30 دن ميں اپني تحقيقات مکمل کرکے رپورٹ سپريم کورٹ ميں جمع کرائے گي۔
Array