پاکستان

بجاراني ہلاکت کیس: ڈرائیور نے سب کچھ اُگل دیا

فروری 2, 2018

بجاراني ہلاکت کیس: ڈرائیور نے سب کچھ اُگل دیا

میر ہزار خان بجارانی ہلاکت کیس میں ملازمین نے اصل وجوہات بتا دیں، ملازم نے پولیس تحقیقات کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرہزارخان اوراہلیہ میں اکثرجھگڑارہتاتھا،دونوں لڑائی کے وقت انگلش میں باتیں کرتے تھے جس کی ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی،دونوں کاایک روز پہلے بہت جھگڑا ہوا تھا۔ تفتیشی ذرائع کےمطابق ہزار خان بجاراني کي اہليہ نے تمام ڈرائيورز کو بلا کر کہا کہ ساري گاڑيوں کي چابياں مجھے دے ديں،،جس پر ہم سب نے چابیاں بیگم صاحبہ کو دے دیں۔
ملازم نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ صاحب نے بال کٹوانے جانا تھا توہم نے منع کردیا،ڈرائیور نے میرہزارخان کوکہا بی بی نے آپ کوگاڑی دینے سے منع کیاہے،ملازم نے بتایا کہ صاحب نے دفترٹیلیفون کیا،گاڑی منگوائی اوربال کٹواکرواپس آئے،ملازم نے بتايا کہ جب صاحب جارہے تھے تب بھی دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 6 سے 7 بجے کے درمیان پیش آیا،فائرنگ کی آواز میں کمرے میں آیا تو وہ بند تھا جس پر میں ڈرائیور کے آنے کا انتظار کرتا رہا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے