ہرجانے کا مقدمہ ۔۔کپتان پھر بھاگ گیا
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل کی عدم پیشی پرکیس کی سماعت سترہ فروری تک ملتوی کردی گئی،لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔جس کے باعث عدالت نے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 17 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔گذشتہ برس جولائی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔شہاز شریف نے یہ دعویٰ عمران خان کے ایک بیان کے بعد دائر کیا تھا، جب گذشتہ برس 25 اپریل کو شوکت خانم اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔

