عاصمہ قتل پر جرگے کی کميٹی
میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کو انصاف دلانے کیلئے گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ عاصمہ کے ورثاء کو انصاف دلانے کیلئے جرگے میں متفقہ طورپر 33 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔لکی مروت میں منعقدہ جرگے کی صدارت ضلعی ناظم اقبال حسین ایڈووکیٹ نے کی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقبال حسین ایڈ ووکیٹ نے عاصمہ رانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی ملز م کو گر فتار کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مروت قوم اپنی بہن کے قاتل کو قرار واقعی سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ضلعی ناظم نے بتایا کہ 13 فروری کو عاصمہ را نی قتل کیس کی سپر یم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں کمیٹی کے ارا کین شرکت کریں گے اور اسلام آباد نیشنل پریس کلب اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجا ج بھی کر یں گے۔عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے جرگہ کو اختیار دیا کہ مشران جو بھی فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہوگا۔

