امپائرعلیم ڈار کا نیا کاروبار
پاکستانی امپائر علیم ڈار نے لاہور میں ریسٹورنٹ کھول لیا ہے جس کی کامیابی کے لیے مختلف کھلاڑی بھی دعا گو ہیں، علیم ڈار اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بھی پکا یارانہ ہے اس کی مثال یہ ہے کہ ویرات نے بھی علیم ڈار کے ریسٹورنٹ کے لیے خاص طور پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا ہے، ویڈیو پیغام میں وہرات کوہلی نے کہا کہ انہیں اس بات نے خاصا متاثر کیا کہ پاکستانی ایمپائر ریسٹورنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے اسکول کی تعمیر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔