جہانگیر ترین کی صفائیاں
Reading Time: < 1 minuteچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کو نااہل کیا گیا مگر انہوں نے کرپشن یا منی لانڈرنگ نہیں کی۔لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین وہ سیاستدان ہیں جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔ جہانگیرترین کی شوگر مل کسانوں کو رقوم کی ادائیگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہم نے عدالتوں کی فیصلوں کو قبول کیا، یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔
Array