پاکستان24

ٹوئٹری جنگ کا فاتح

فروری 11, 2018 < 1 min

ٹوئٹری جنگ کا فاتح

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کا تقریبا ہر سیاستدان، کھلاڑی، اداکار، ادیب، صحافی اور کھلاڑی سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر موجود ہے ۔ یہاں ایک سے ایک اعلی دماغ کسی بھی موضوع ہر اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے مگر سائنسدانوں میں سے صرف پرویز ہود بھائی کھل کر لکھتے، بولتے اور ٹوئٹر پر متحرک نظر آتے ہیں ۔
تازہ ترین بحث جا آغاز پرویز ہود بھائی کی ٹوئٹ نے کیا ہے جب انہوں نے لکھا کہ جس وقت ہم یہ سوچنے میں مصروف ہیں کہ ویلنٹائن ڈے منانے والوں کو کیسے روکا جائے خلا میں اب تک کے طاقتور ترین راکٹ کے ذریعے سیارچہ بھیجا جا رہا ہے ۔ اداکار حمزہ علی عباسی نے اس کو ری ٹوئٹ کر کے طنزیہ تبصرہ لکھا ہے کہ ہود بھائی، آپ یہ توقع کرتے ہیں کہ مولوی فزکس پڑھائیں اور راکٹ بنائیں ۔ اگر آپ جیسے سائنس دان مذہب پر ہروقت تنقید کی بجائے اپنا کام کرتے تو ہم شاید راکٹ جلد خلا میں بھیج سکتے ۔
حمزہ عباسی کے اس ری ٹوئٹ پر ڈان کے فکاہیہ کالم نویس ندیم ایف پراچہ نے مزید ری ٹوئٹ کر کے لکھا ہے کہ حمزہ، جب ہم اداکاروں سے اخلاقیات اور آداب و اقدار کا سبق پڑھانے کی توقع کر سکتے ہیں تو ہود بائی مولوی سے فزکس پڑھانے کی توقع کیوں نہیں کر سکتے ۔
ان ٹوئٹس پر دلچسپ تبصروں نے سوشل میڈیا پر سرگرمی میں اضافہ کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے