چیف جسٹس اور شہباز شریف
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کی ہدایت پر لاہور رجسٹری میں تین رکنی عدالتی بنچ کے سامنے وزیراعلٰی شہباز شریف پیش ہو گئے مگر اس دوران نئے تنازعے نے جنم لے لیا ہے _
چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے درمیان ہونے والے مکالمے کو مختلف ٹی وی چینلز نے اپنے اپنے انداز میں رپورٹ کیا ہے، رپورٹرز نے جو بات جس طرح سنی رپورٹ کر دی _
عدالت کے باہر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے چیف جسٹس سے بات منسوب کر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے _
سپریم کورٹ سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے ن لیگ کی آئندہ حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی _
سپریم کورٹ کی وضاحت کا متن یہ ہے ___
Reference a statement of Rana Sanaullah that CJP desired that next government will be of PML (N). It is clarified that statement is totally false and concocted.