پاکستان24

زرداریوں مداریوں کو شکست ہوگی،شہبازشریف

فروری 15, 2018 < 1 min

زرداریوں مداریوں کو شکست ہوگی،شہبازشریف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مسلم لیگ ن نے آج بورے والا میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں عوام زرداریوں اور مداریوں کو شکست دیں گے،نوازشریف نے قوم سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہوگیا ہے،سی پیک،وفاق اور پنجاب نے مل کر ساڑھے چار سالوں میں دس ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے،وزیراعلی نے پی ٹی آئی پر بھی کڑی تنقید کی بولے  لودھراں کے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین نے ہیلی کاپٹر اور پیسے کا بے دریغ استعمال کیا لیکن عوام نے امیر ترین جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بدترین شکست دی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جب پشاور میں ڈینگی آیا تو خان صاحب بھاگ کر پہاڑوں پر چڑھ گئے، وہاں دوائیاں اور میڈیکل ٹیمیں ہم نے بھجوائیں اور خان صاحب کہتے تھے کہ میٹرو نہیں اسپتال بنانے ہیں لیکن میٹرو کے نام پر پورے پشاور کو کھود کر رکھ دیا ہے۔خادم اعلی نے عمران خان کو جھوٹوں کا آئی جی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا وہ پنجاب کے منصوبوں میں رخنہ ڈال رہے ہیں،وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نیازی صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ جتنا جھوٹ بولنا ہے بول کر گھر چلے جائیں کیونکہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے۔شہبازشریف نے آصف زرداری پر بھی کڑی تنقید کی کہا عوام نے حکمرانی کا موقع دیا تو وہ زرداری کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر آئیں گے

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے