لاہور قلندر ٹیم دبئی روانہ
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے لاہور قلندر کی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے روانہ ہوئی۔ شیڈول کے مطابق لاہور قلندر سپرلیگ کی پہلی ٹیم ہے جو دبئی پہنچ چکی ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی 16 فروری، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز 17 فروری جب کہ کراچی کنگز کی ٹیم 18 فروری کو دبئی پہنچے گی۔