پاکستان24

سياسي دھرنے ملکي خزانے پر

فروری 16, 2018 < 1 min

سياسي دھرنے ملکي خزانے پر

Reading Time: < 1 minute

سينيٹ کا اجلاس پريذائيڈنگ آفيسر سينيٹر طاہر حسين مشہدي کي زير صدارت ہوا،وزيرداخلہ احسن اقبال نے ايوان ميں سيکيورٹي انتظامات اور دھرنوں پر آنے والے اخراجات کي تفصيلات پيش کيں،، جس ميں بتايا گيا کہ 5 سال کے دوران سيکيورٹي انتظامات اور دھرنوں  پر 1 ارب 14 کروڑ 58 لاکھ 73 ہزار 66 روپے خرچ ہوئے،جنوري 2013 ميں تحريک منہاج القرآن کے دھرنے ميں 3 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار 19 روپے، اگست دو ہزار چودہ ميں تحريک انصاف اور عوامي تحريک کے دھرنے پر 75 کروڑ 59 لاکھ 79 ہزار روپے خرچ کئے گئے،تحريري جواب ميں بتايا گيا کہ نومبر دو ہزار سولہ ميں تحريک انصاف کے لاک ڈاؤن پر 2 کروڑ 10 لاکھ 2 ہزار 901 روپے،،ستمبر دوہزار سترہ ميں مذہبي جماعت کے دھرنے پر1کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 985 روپے اور اکتوبر ميں فيض آباد دھرنے پر 13 کروڑ 38 لاکھ 87 ہزار 160 روپے خرچ ہوئے،،ايوان کو بتايا گيا کہ فاٹا ميں 4 سال کے دوران 3 ہزار 904 افراد خود کش حملوں ميں شہيد ہوئے،،دو ہزار تيرہ چودہ ميں 709 افراد، دو ہزار چودہ پندرہ ميں 1ہزار94 ،دو ہزار پندرہ سولہ ميں 1 ہزار 104 اور دو ہزار سولہ سترہ ميں 997 افراد شہيد ہوئے،چار سالوں کے دوران 3 ہزار 62 افراد زخمي ہوئے، ايوان کو بتايا گيا کہ 3 سال کے دوران غير قانوني طريقے سے بيرون ملک جانے والے 90 ہزار 838 پاکستانيوں کو وطن واپس بھيجا گيا

 

 

 

 

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے