پاکستان24 عالمی خبریں

پاکستان میں منی لانڈرنگ پر تشویش ہے

فروری 16, 2018 < 1 min

پاکستان میں منی لانڈرنگ پر تشویش ہے

Reading Time: < 1 minute

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورت نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے معاملات میں کوتاہیاں برتنے پر تشویش ہے اس لیے امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی ”واچ لسٹ” میں شامل کیا جائے۔میڈیا بریفنگ کے دوران ہیدر نورت نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تحریک پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا امریکا کو کافی عرصے سے اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے حوالے سے کوتاہیاں برت رہا ہے لہٰذا امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ ہیدر نورت نے کہا کہ یہ معاملہ صیغہ راز کا ہے لہٰذااس بارے میں فی الحال اور کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے