پاکستان24 عالمی خبریں

آسٹریلیا میں پاکستان کی بدنامی

فروری 18, 2018 2 min

آسٹریلیا میں پاکستان کی بدنامی

Reading Time: 2 minutes

آسٹریلیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر ملک کی بدنامی کا باعث بن گئیں _ آسٹریلیا کے میڈیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر نائلہ چوہان کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق ان پر الزام ہے کہ ایک سابق ملازم کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث رہی ہیں  _

کینبرا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سابق ملازم شاہد محمود کے الزام میں کہا گیا ہے کہ ان سے نائلہ چوہان نے انیس گھنٹے کام لیا، گالیاں دیں اور تہہ خانے کے ایک گودام والے کمرے میں سونے پر مجبور کیا  _ شاہد محمود نے آسٹریلیا کے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس حالت میں اٹھارہ ماہ کام کرتے رہے جس کے بعد آسٹریلیا کے حکام سے قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا _

شاہد محمود کی تنخواہ ایک سو آسٹریلوی ڈالر ہفتہ تھی جو چند ماہ بعد پاکستان میں ان کے خاندان کو بھیجی جاتی تھی _ آسٹریلیا کے امیگریشن کے محکمہ نے گزشتہ سال ستمبر میں شاہد کو مستقل رہائش دی جبکہ تفتیش میں معاونت پر ان کو اٹارنی جنرل کی جانب سے سند بھی دی گئی _

دوسری جانب ہائی کمشنر نائلہ چوہان کی آسٹریلیا میں تعیناتی کی مدت اسی ہفتے ختم ہو رہی ہے اور ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہونا تھی مگر وہ اس سے قبل ہی پاکستان واپس آ گئی ہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے