حج کوٹہ کیلئے دائر درخواستیں
سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملک کی تمام ہائیکورٹس میں حج کوٹے کے زیر التوا مقدمات کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کیا جائے ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کہ کہ ہمیں قرعہ اندازی کی اجازت دے دیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ حج پالیسی سے متعلق ہائیکورٹس میں مقدمات زیرالتوا ہیں، حج پالیسی پر مختلف ہائی کورٹس سے متضاد فیصلے آ سکتے ہیں، تمام ہائی کورٹس سے مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ منگوا لیتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ مقدمات کا فیصلہ دو ہفتوں میں کرے، تمام مقدمات اسی ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کئے جائیں ۔
عدالت نے معاملہ نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ درخواستوں کو میرٹ پر سن کر جلدنمٹائے ۔

