کھیل

پی ایس ایل فائنل کراچی میں

مارچ 5, 2018 < 1 min

پی ایس ایل فائنل کراچی میں

Reading Time: < 1 minute

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا ہے ۔انہوں نے اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ چیئرمین پی سی بی نے انتظامیہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا بار بار پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سوال نہ کرے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل انتظامات سے مطمئن ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں گے اور جو کھلاڑی کسی وجہ سے نہیں آنا چاہتے ان کے متبادل موجود ہیں، غیرملکی سکیورٹی ایجنسی کی 20 فروری کو سامنے آنے والی رپورٹ پہلے سے زیادہ تسلی بخش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع ہوگی، قیمت ایک ہزار سے 12ہزار تک ہو گی جب کہ لگتا ہے 25 ہزار کی جگہ کم پڑ جائے گی۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے