پاکستان پاکستان24

نہال ہاشمی پھر طلب

مارچ 6, 2018 2 min

نہال ہاشمی پھر طلب

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی ہے _ عدالت نے نہال ہاشمی کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کر لیا ہے _ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کیوں نہ نہال ہاشمی کی سزا بڑھا دیں _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں، کیوں نہ نہال ہاشمی کو ایک توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں، چیف جسٹس نے کہا کہ نہال ہاشمی نے رہا ہونے کے بعد گالیاں دی ہیں  _

نہال ہاشمی کی ججز کو گالیاں دینے کی ویڈیو عدالت میں چلائی گئی _ چیف جسٹس نے ان کے وکیل سے کہا کہ سن لیں، نہال ہاشمی کیا کہہ رہے ہیں _ وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ایسی زبان کے استعمال پر میں معافی چاہتاہوں، کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نہال ہاشمی کی جانب سے دی گئی گالیوں کے الفاظ عدالتی حکم نامے میں نہ لکھے جائیں _

چیف جسٹس نے کہا کہ نہال ہاشمی کی جانب سے دی گئی گالیوں کے الفاظ سارے پاکستان نے سنے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے اپنے راستے کا انتخاب کر لیا ہے، ہمیں ان الفاظ کو عدالتی حکم نامے میں لکھوانے میں کوئی شرم نہیں _
نہال ہاشمی کے وکیل کی انٹراکورٹ اپیل لارجر بینچ میں سننے کی استدعا مسترد کر دی گئی، چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن پر کئے گئے اعتراضات بھی مسترد کر دیے گئے _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق اس سے قبل مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوا تو نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضی موجود نہیں تھے، ان کے جونیئر وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے جسٹس اعجاز الحسن پر اعتراض کیا ہے کہ فرد جرم عائد کرنے والے بینچ میں وہ شامل تھے، انٹرا کورٹ اپیل جسٹس اعجاز الحسن نہ سنیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں، کدھر ہے کامران مرتضی؟ کامران مرتضی جہاں بھی ہے انھیں بلائیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پروجیکٹر کی اسکرین ڈاؤن کریں، ہم آج ہی سنیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے