پاکستان

کابینہ اجلاس میں فیصلے

مارچ 6, 2018 2 min

کابینہ اجلاس میں فیصلے

Reading Time: 2 minutes

وفاقی کابینہ کا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی کی پیداوار، طلب اور رسد کے حوالے سے دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے _

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری پانی وبجلی نے بجلی کی پیداوار، لوڈ مینجمنٹ، موسم گرما اور رمضان میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نیلم جہلم اور تربیلا توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے سے اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہو گی جس کے باعث بجلی کی فراہمی مزید بہتر ہو جائے گی_

وفاقی کابینہ نے بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے پلان اور بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے سابق وزیر کی خدمات کو سراہا، اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار میں دوہزار تیرہ کے مقابلے غیر معمولی اضافہ کیا گیا، حکومت کی انتھک کوششوں کے باعث صورتحال میں بہتری آئی_ ان کا کہنا تھا کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے _

وفاقی کابینہ نے جیو گرافیکل انڈیکشنز پروٹیکشن بل دوہزار سترہ کو شروع کرنے کی بھی منظوری دی جس کے تحت پاکستان کے باسمتی چاول، اجرک، پشمینہ شالز، پشاوری چپل سمیت دیگر اشیاء کے حقوق ملکیت دانش شامل ہونگے جبکہ وفاقی دارالحکومت کی خصوصی عدالت میں پریذئیڈانگ آفیسر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی،

اجلاس میں کھلے سگریٹس کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے ترمیم کی بھی منظوری دی گئی جبکہ کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کی روشنی میں سنٹرل کاٹن کمیٹی اور کاٹن سے متعلقہ دیگر معاملات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی اس کے علاوہ پاکستان اور صومالیہ کے درمیان نادرا سروسز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دے دی گئی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے