پاکستان

احتساب عدالت: جج محمد بشیر کی مدت

مارچ 7, 2018 < 1 min

احتساب عدالت: جج محمد بشیر کی مدت

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ زیر غور آیا ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج 12 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں، محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 24 فروری کو وزارت قانون کو مراسلہ لکھا تھا، 26 فروری کو مراسلہ موصول ہونے کے بعد اب تک کیا کارروائی کی گئی ۔

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق عدالت نے سیکرٹری قانون کو وضاحت کیلئے طلب کیا جنہوں نے بتایا کہ سمری وزیراعظم سکریٹریٹ کو بھجوا دی گئی ہے، وزیر قانون پہلے ہی سمری منظور کرچکے ہیں ۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری قانون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں سیکرٹری قانون تھا تو اس طرح کی اہم فائل خود لے کر جایا کرتا تھا، محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سمری کب تک منظوری ہو جائے گی ۔
سیکرٹری قانون نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ دو سے تین دنوں میں سمری منظور ہوجائے گی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن 12 مارچ سے قبل ہو جائے گا ۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری قانون کی یقین دہانی پر کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے