اسلام آباد: زیادتی کے بعد قتل
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں معصوم بچی کو قتل کر دیا گیا _ بچی کی والدہ نے کہا ہے کہ زیادتی بھی کی گئی اور مقتولہ کے جسم سے خون بہہ رہا تھا تاہم پولیس نے لواحقین کو احتجاج سے روکنے کے لیے منتشر کرنے کی کوشش کی _
گولڑہ پولیس نے بچی کو مردہ حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا، لواحقین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور پولیس اہلکار بچی کی لاش زبردستی لے کر چلے گئے _
اہل علاقہ کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد عوام کے مشتعل ہونے پر پولیس اہلکار گاڑیاں بھگا کر چلے گئے، اہل علاقہ نے آگ جلا کر گولڑہ روڈ بلاک کر دیا _
Array