توہین عدالت: طلال چودھری پر فرد جرم
Reading Time: < 1 minuteسپريم کورٹ نے طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فيصلہ کیا ہے _ وزیر مملکت برائے داخلہ پر 14 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی _
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی _ پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ تقارير کي سی ڈيز کل تاخیر سے فراہم کی گئیں، سی ڈیز کا جائزہ لے کر تفصیلی جواب جمع کرایں گے _
جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ کے پہلے والے جواب کا جائزہ لے لیتے ہیں _ وکیل نے کہا کہ پہلا جواب عبوری تھا، تفصیلی تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے، ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز میں فرق ہے _
عدالت نے حکم دیا ہے کہ طلال چوہدری جواب میں اضافہ کرنا چاہے تو کرسکتے ہیں _ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 15 مارچ کو مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا _
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 15 سے 14 مارچ کردی