سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کی کامیابی چیلنج
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کر دیا گیا ہے _ اسحاق ڈار کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار نوازش پیرزادہ نے درخواست دائر کی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار احتساب عدالت سے مفرور ہے، لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ختم کر دیے، لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی _
درخواست گزار کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حقائق صرف نظر کیا، قانون کے تحت مفرور ملزم کے کوئی بنیادی حقوق نہیں ہوتے، ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق اور قانون کے منافی ہے، کالعدم کیا جائے _ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا جائے _
Array