متفرق خبریں

عدالت میں قرآن پر جھوٹا حلف

مارچ 9, 2018 < 1 min

عدالت میں قرآن پر جھوٹا حلف

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد کی مبینہ خفیہ شادی مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں فریقوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر بیان دے دیا ہے  _عدالت نے ڈاکٹر امجد کی مبینہ بیوی روزینہ کی درخواست پر سماعت کی _

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی تو عدالتی حکم پر ڈاکٹر امجد پیش ہوئے _ ڈاکٹر امجد نے کھلی عدالت میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر روزینہ سے ازدواجی رشتہ نہ ہونے کا حلف دیا، روزینہ بی بی نے بھی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ڈاکٹر امجد کی بیوی ہونے کا حلف دیا _

کھلی عدالت میں حلف کے بعد عدالت نے دونوں کو تحریری بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے روزینہ بی بی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے