کس ملک میں کتنے پاکستانی قید ہیں
Reading Time: 2 minutesدوسری طرف قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ نے مختلف معاملات پر پوچھے گئے سوالات کے تحریری جواب دیے ہیں _
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے یکم جنوری کو پاکستان کے بارے میں منفی ٹوئیٹ کیا، وزارت خارجہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا معاملہ اٹھایا گیا، امریکہ کو بتایا گیا کہ یہ زبان ناقابل قبول ہے _
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو بتایا گیا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کتنی قربانیاں دی ہیں، پاکستان بے بنیاد الزامات کے باوجود خطے میں استحکام کے لیے کوشاں ہے _
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع اور سالمیت کے لیے بھی تیار ہے، وزارت خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال ابتر ہو رہی ہے _
وزارت خارجہ کے تحریری جواب نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک بھارتی فوج نے سیز فائر کی 400 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں، وزارت خارجہ کے مطابق رواں سال بھارتی فائرنگ سے 18 پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں، گزشتہ سال بھارتی فائرنگ سے 54 پاکستانی شہید، 174 زخمی ہوئے _
قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزارت خارجہ امور نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس کے لیے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، اس سال 192 افراد نے نظام الدین اولیاء کے عرس میں جانے کے لیے درخواستیں دی تھیں، بھارت نے ویزوں سے انکار 1974ء کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان نے اس فیصلے پر بھارت سے احتجاج کیا ہے _
وزارت خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات عوامی رابطوں کی کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہیں، پاکستانی زائرین خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس میں شرکت کے لیے سفر کرتے ہیں _
وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا ہے کہ اسپین میں اس وقت مختلف مقدمات میں 177 پاکستانی قید ہیں، پاکستانی قیدیوں کو کونسلر رسائی کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں، وزیر خارجہ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قیدی منشیات،مالیاتی فراڈ، ڈاکہ، چوری جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملوث ہیں _
وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستانیوں کے بیرونِ ممالک مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں _ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جہاں پاکستانی زیادہ ہیں وہاں کمیونٹی ویلفیئر افسر بڑھائے جائیں
اسپین میں موجود قیدیوں کی رہائی یا ان کی سزا پاکستان میں کاٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں
منشیات کے اسمگلر اگر پاکستان میں ہی پکڑے جائیں تو دنیا میں ہم بدنامی سے بچ سکیں گے
سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی ہیں
سعودی عرب میں ستائیس لاکھ پاکستانی ہیں
سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل بھی بہت ہیں
سعودی عرب میں کمیونٹی ویلفیئر افسران کی تعداد میں اضافے کا سوچ رہے ہیں