چیئرمین سینٹ: زرداری اور خان ایک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں چیئرمین منتخب کرانے کے لئے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان بھاؤ تاؤ اور جوڑ توڑ جاری ہے _ مسلم لیگ ن کے چیئرمین کو منتخب ہونے سے روکنے کے لیے زرداری اور عمران خان کی جماعتوں میں اتحاد ہو رہا ہے _
سب سے اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں نے بلوچستان سے ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے پلڑے میں اپنا سب کچھ ڈال دیا ہے _ حال ہی میں نادیدہ قوتوں کے ایما پر وزیراعلٰی بلوچستان بننے والے عبدالقدوس بزنجو اس وقت اہمیت اختیار کر گئے ہیں جب عمران خان اور زرداری نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کر کے فیصلے کا اختیار دیا ہے _
Array