پاکستان پاکستان24

اسحاق ڈار کو نوٹس

مارچ 12, 2018 2 min

اسحاق ڈار کو نوٹس

Reading Time: 2 minutes

اسحاق ڈار سینٹ الیکشن کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی _ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار عدالتی مفرور ہے_ درخواست گزار نوازش علی پیرزادہ نے کہا کہ ایک طرف عدالتی مفرور ہے دوسری جانب عدالتی ریلیف بھی لے رہے ہیں، ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دیں _

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی مفرور کس قانون کے تحت الیکشن نہیں لڑ سکتا؟ ہائی کورٹ نے حق دعوی نہ ہونے پر آپ کی درخواست خارج کی، ہائی کورٹ کے مطابق آپ عدالتی دعوی کرنے کاحق نہیں رکھتے، کیا ہائی کورٹ نے میرٹ کو نہیں دیکھا _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق ہائی کورٹ نے میرٹ پر درخواست کاجائزہ نہیں لیا، اسحاق ڈار فوجداری مقدمے میں مفرور ہے، آرٹیکل 62،63 کے تحت اسحاق ڈار الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے، مفرور کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے پورا سسٹم متاثر ہوگا _

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیاکوئی عدالتی فیصلہ ہے کہ عدالتی مفرور الیکشن نہیں لڑ سکتا، بابر ستار کیا آپ عدالتی معاون بن سکتے ہیں _ وکیل بابر ستار نے کہا کہ عدالت مقرر کرے گی تو ضرور معاونت کروں گا، درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی نوٹسز پر عدم حاضری پر اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیا گیا _ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ دکھائیں، جسٹس عمر عطا نے پوچھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات کب مسترد کئے _

وکیل نے کہا کہ 12 فروری کو اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا گیا _ چیف جسٹس نے کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی کو سکروٹنی کے وقت چیلنج نہیں کیا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بتائیں عدالتی مفرور کاغذات نامزدگی کیوں داخل نہیں کر سکتا _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کردار کے حوالے سے آرٹیکل 62 ڈی سے ہٹ ہوتے ہیں _ چیف جسٹس نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے بعد جو قانونی راستہ بنتا ہے وہ اختیار کریں _ وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار بیرون ملک بیٹھ تمام حقوق انجوائے کر رہے ہیں _ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں وہ بیمار ہیں_ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اسحاق ڈار نے وضاحت کی وہ عدالتی مفرور ہو کر اکاونٹ کیسے کھول سکتے ہیں _ وکیل نے کہا کہ اکاونٹ کھولنے کی بائیومیٹرک تصدیق بھی ہوتی ہے، نیشنل بنک گلبرگ لاہور برانچ میں اکاونٹس کھولے گئے_

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ فزیکل موجودگی کے بغیر اکاونٹ کیسے کھل سکتا ہے_ چیف جسٹس نے کہا کہ ہو سکتا ہے بنک والوں کے پاس کوئی سسٹم موجود ہو بیرون ملک بیٹھے شخص کی تصدیق ہو سکے _

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو جواب دینے کے لیے کہا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے