محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کن شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے؟
Reading Time: 2 minutesپاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک مضبوط مغربی موسمی نظام 24 فروری کی شام یا رات کو پاکستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے جو 25 فروری تک بالائی علاقوں تک پھیلے گا اور شمالی علاقوں میں دومارچ تک برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں اضلاع دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچے اور شگر کے ساتھ ساتھ کشمیر کی وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، میرپور، حویلیاں میں 25 فروری سے دو مارچ تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
24 فروری کی رات سے 4 مارچ تک چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں اور اسماعیل خان میں موسلادھار بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
25 فروری سے یکم مارچ تک مری، گلیات اور گردونواح میں درمیانے درجے سے بھاری برفباری متوقع ہے۔ اسی دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
25 فروری کی شام/رات سے 28 فروری تک حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اضافی اضلاع جیسے جھنگ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر اور بہاولپور میں 25 فروری سے 27 فروری تک بارشیں ہوں گی۔
کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں 24 فروری (شام/رات) سے 26 فروری تک بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔