پاکستان نہیں جاؤں گا، ڈینی مورسن
Reading Time: < 1 minuteدبئی (عمران خان یوسفزئی)
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور کمنٹیٹر/ تبصرہ کار و سابق کرکٹر ڈینی مورسن کہا ہے کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے ۔ مورسین دبئی میں پاکستان پریمیئر لیگ پی ایس ایل کا آفیشل حصہ ہیں تاہم انہوں نے پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
دبئی میں صحافی عمران یوسفزئی سے بات کرتے ہوئے ڈینی مورسین نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں میچوں کے خاتمے پر واپس اپنے ملک جائیں گے ۔ ڈینی مورسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کی سالگرہ بیوی کے ساتھ منائیں گے اس لئے پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز میں شرکت مکمن نہیں ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل کو اپنے ملک لے جانے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ آفیشلز جنہیں پی سی پی نے پی ایس ایل کی مد میں بھاری فیسیں ادا کیں انہوں نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے ۔ خدشہ ہے کہ اس کے بعد پچھلے سال کی طرح اگر کھلاڑیوں نے بھی انکار شروع کر دیا تو ویسٹ انڈیز کے پاکستان میں سیریز کھیلنے پر سوالیہ نشان لگ جائے گا ۔