جوتا مارنے والے جیل میں
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر جوتے پھینکنے والے تینوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ملزمان کی پیشی کے وقت کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
کینٹ کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کی عدالت میں نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کو پیش کیا گیا ۔ ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے عدالت میں پیش کیا ۔
پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ اتوار کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں منعقدہ سیمینار میں نواز شریف کو اس وقت جوتا مارا گیا تھا جب وہ خطاب کے لیے اسٹیج پر آرہے تھے ۔
Array