سب ایک دربار پر کیوں جھکے؟
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بنی گالہ والے ایک ہی دربار پر جا کر جھک گئے، کراچی سے آنے والوں کو بھی صرف سنجرانی کا دربار ہی نظر آیا ۔۔۔ کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا، وہ عوام کے سامنے آنی چاہئے ۔۔۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی کہا تھا کہ کیا وجہ تھی بنی گالہ والے ایک ہی دربار پر جا کر جھک گئے، کراچی سے آنے والوں کو بھی صرف سنجرانی کا دربار ہی نظر آیا،بنی گالہ سے آنے والے بھی سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے ، نواز شریف نے کہا کہ کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا۔ کون سی خاص وجہ تھی کہ سارے وہاں۔ جا کر جھکے ، وہ وجہ عوام کے سامنے آنی چاہئے _
،صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ الیکشن کی طرح اگر دوہزار اٹھارہ کا الیکشن بھی مینیج کیا گیا تو کیا کریں گے؟ ، نواز شریف نے کہا کہ اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات،دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے،صحافی نے سوال کیا کہ نگران حکومت سے اگر الیکشن مینیج کرائے گئے تو کیسے روکیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کرسکتی۔۔۔

