حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج
Reading Time: < 1 minuteپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق سفیرحسین حقانی کے خلاف ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی کے خلاف ایم اے جناح روڈ کے قریب پریڈی تھانے میں مولوی اقبال حیدرایڈوکیٹ کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ سرفرازنواز کے مطابق مقدمے میں حسین حقانی پرٹی وی شوزمیں بیٹھ کرپاکستان کی سالمیت کے خلاف باتیں کرنے کا الزام ہے۔
رواں ماہ کے آغازمیں بھی سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیس میں حسین حقانی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ حسین حقانی میموگیٹ کیس میں مفرور ہیں اور ایف آئی اے انہیں انٹرپول کے ذریعے امریکا سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Array