حیدرآباد میں میچ ہوگا
سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے آئندہ برس پاکستان سپر لیگ کے میچز حیدرآباد میں بھی کرانے کا اعلان کیا ہے ۔
حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور پی ایس ایل فائنل کے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سب نے بہت کوشش کی ہے اور میں انتظامات سے مطمئن ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی کو چھوڑیں، حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بات کریں، اگلے سال وہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائیں گے ۔

