پاکستان پاکستان24

کرکٹ پر فوجی ترجمان کا بیان

مارچ 25, 2018

کرکٹ پر فوجی ترجمان کا بیان

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کرکٹ میلے پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کے انعقاد پر ٹوئٹ کیا ہے _

ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے روشنیوں کے شہر کو مزید چار چاند لگا دئیے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹ کے مطابق پی سی بی، عالمی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سیکورٹی اداروں اور بہادر پاکستانی قوم کے کا شکریہ _

ترجمان پاک فوج نے لکھا ہے کہ دہشتگردی کو ہم پر مسلط کیا گیا، مسلط شدہ دہشتگردی کو باہر نکال پھینکا ھے، پاکستان اپنی درست سمت کی جانب گامزن ھے  _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے