پی ایس ایل: اسلام آباد کی جیت پر ختم
پاکستان سپر لیگ کا میلہ اسلام آباد کی جیت پر ختم ہو گیا ۔ فائنل میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دیدی ۔
پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ۱۴۸ رنز بنائے تھے جو اسلام آباد کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سولہ اوورز اور پانچ گیندوں پر بنالیے۔ رانکی نے اسلام آباد کی جانب سے دھواں دھار بلے بازی کی ۔

