متفرق خبریں

قبائلی صحافی اغوا

مارچ 27, 2018 < 1 min

قبائلی صحافی اغوا

Reading Time: < 1 minute

سنیئر قبائلی صحافی شاہ زمان محسود کو مسلح افراد نے ان کے گھر سے اغواء کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اغوا کار ان کو نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ہیں ۔

شاہ زمان کے بھائی اسماعیل محسود نے صحافیوں کو واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نصف شب نامعلوم افراد نے ٹانک کے علاقہ سپین مسجد کے قریب ان کے گھر کے دروازے پر دستک دی ۔ اسماعیل کے مطابق کہ جب انہوں نے دروازہ کھولا تو تقریبا 5 افراد گھر میں گھس گئے، وہ شاہ زمان کو اپنے کمرے سے نکال کر گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے، مسلح افراد سفید کپڑوں میں ملبوس تھے ۔

ذرائع کے مطابق شاہ زمان کے گھر پر دھاوا بولنے سے قبل پہلے ٹانک کے پوش علاقے کینٹ میں واقع محسود پریس کلب پر بھی چاپہ مارا گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے