پاکستان

فاروق ستار کی کنوینر شپ بحال

مارچ 29, 2018 < 1 min

فاروق ستار کی کنوینر شپ بحال

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کی کنوینر شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ایم کیوایم کی کنوینرشپ سے فاروق ستار کو ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ فاروق ستار کے وکیل بابرستار نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم کی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ اس لئے فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے ۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی اپیل پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے