پاکستان24

مانٹیری پالیسی کا اعلان

مارچ 30, 2018 < 1 min

مانٹیری پالیسی کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود 6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ معاشی نمو 11 سال کی بلند ترین سطح پر رہنےکا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال معاشی نمو 6 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال کے 8 مہینوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.1 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم درآمدات کی رفتار بڑھنے پر خدشات کا بھی اظہار کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے